Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف وطن واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وزرا کالونی میں سینئر صحافیوں سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ موجودہ مسائل، مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی؟ کون اس کا ذمہ دار ہے؟ مسلم لیگ (ن) کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے ، جب وطن واپسی آئی تو عوام کا جوش خروش اور تعداد دیکھ کر خوشگوار سرپرائز ملا، میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے جذبات پر بہت متاثر ہوئی۔اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن کا جذبہ مثالی اور دیدنی تھا۔ نوجوان، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عملی میدان میں کام کرنے والی جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) پراپیگنڈے پہ چلنے والی جماعت نہیں، ہمارا سوشل میڈیا رضاکارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا، ہمارے والنٹئیرز کی اتنی کارکردگی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے ، ان لوگوں نے عوام اور ملک کے لئے کچھ نہیں کیا، ان کی تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی اور اس نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

 صحافی نے سوال کیا پی ڈی ایم کی کئی جماعتوں نے کاغذات جمع کرادیئے کئی نے نہیں کرائے کیا پی ڈی ایم اتحاد کے طورپر الیکشن لڑے گی ؟اس پر مریم نواز نے کہا پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہم، اپنا اپنا الیکشن لڑیں گے۔مسلم لیگ ن نے پری الیکشن مہم شروع کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے،مہنگائی ایک حقیقت ہے اس سے آنکھیں بند نہیں کرسکتی، آئی ایم ایف نے گلے سے دبوچ رکھا ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مجھے کسی پر جھوٹا تو کیا سچا الزام لگاتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے، میں اخلاقیات سے بات کرنے پر یقین رکھتی ہوں، میں ٹیریان کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے لفظوں کا چناؤ احتیاط سے کرتی ہو ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر نے جو کچھ کہا وہ اپنا جواب خود دے سکتے ہیں ان کی جگہ پر جواب میں نہیں دے سکتی، وہ آزاد شخص ہیں وہ اپنی بات کرسکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنید صفدر کو ابھی سیاست میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ، عوام جانتے ہیں کہ موجودہ مسائل، مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی، کون اس کا زمہ دار ہے مسلم لیگ (ن) کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس سے اس بات کو تسلیم کرناپڑتا ہے کہ واقعی میاں نوازشریف کو کسی حد تک تنہا چھوڑا گیا ہے، اب ان کے مقدمات پر کچھ تیزی آرہی ہیں جلد مقدمات ختم ہوجائیں گےاور وہ ہمارے درمیان ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ درست تھا وہ پندرہ سال کی پلاننگ کرکے بیٹھے تھے ، مسلم لیگ ن کی اچھی سہولت کاری ہورہی ہے کہ نوازشریف ابھی تک لندن بیٹھے ہیں ،میاں نوازشریف الیکشن مہم کو خود لیڈ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version