پاک بحریہ امن مشقوں کے تیسرے روز ہاربرفیز کے دوران منوڑہ پر انسداد دہشت گردی سمیت پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی مشق امن 23 کی دیگر سرگرمیوں کے ہمراہ منوڑہ میں میری ٹائم کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمو کے دوران پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز اور پاک میرینز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کے سی ایگل ٹروپرز نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے سبز ہلالی پرچم اور شریک ممالک کے پرچموں کے ساتھ چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ گورنر کراچی جناب کامران ٹیسوری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ تقریب میں مشق امن میں شریک ممالک کے مندوبین, اور اعلی ملٹری حکام کے علاوہ مقامی معززین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
