یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان نے الکتاب اسکول رانا ٹاؤن کا دورہ کیا، اس موقع پر فورم کو بریفنگ دی گئی اور پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈجرنلسٹس فورم پاکستان کے وفد نے چیئرمین برہان الدین کی زیرقیادت ہیلپ لائن کے زیرنگرانی چلنے والے الکتاب اسکول رانا ٹاؤن کا دورہ کیا۔
یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفد میں وائس چیئرمین اینکرپرسن احتشام الرحمان،سینئر نائب صدر،کالم نگارمناظرعلی،بانی و سیکرٹری جنرل یونائیٹڈجرنلسٹس فورم پاکستان اور ممبرگورنگ باڈی لاہور پریس کلب رضا محمد،نائب صدر و کالم نگار عرفان ریاض شامل تھے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سینئر صحافی افضال عباسی،فنانس سیکرٹری و ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد احمد خالد ،سیکرٹری انفارمیشن یوجے ایف پی و اینکر پرسن اور کالم نگارمخدوم سید شکیل گیلانی،جوائنٹ سیکرٹری و سینئر صحافی عمران علی نومی ، ایگزیکٹوممبر و اینکرپرسن میاں محمدآصف،ایگزیکٹوممبر،بلاگراظہرتھراج،ایگزیکٹوممبر اور سینئر پروڈیوسر محمدبلال عطاری،ممبرگورننگ باڈی لاہور پریس کلب سینئرصحافی،وی لاگرمحسن بلال،اینکرپرسن شاہین ورک اور ممبر یوجے ایف پی عائشہ صدیقہ سمیت دیگرشامل تھے۔
الکتاب اسکول رانا ٹاؤن پہنچنے پر وفد کاشانداراستقبال کیا گیا،سیکرٹری جنرل ہیلپ لائن میاں اخلاق الرحمان،چیئرپرسن الکتاب تعلیمی نظام میڈم لبنی یعقوب،پرنسپل الکتاب سکول رانا ٹاؤن میڈم سونیا گلزار،ایڈمنسٹریٹروپروجیکٹ انچارج الکتاب اسکول رانا ٹاؤن سرفرازبھلر،پبلک ریلیشنزآفیسروسوشل میڈیاکوآرڈینیٹرشاہ زیب خان،اساتذہ اورسکول سٹاف نے استقبال کیا۔
اسکول کے ننھے بچوں نے اپنے مخصوص انداز میں سینئرصحافیوں اور اینکرپرسنز کو پھول پیش کیے۔سیکرٹری جنرل ہیلپ لائن میاں اخلاق الرحمان اور پرنسپل الکتاب سکول رانا ٹاؤن میڈم سونیا گلزارنے وفد کو الکتاب اسکول کے تعلیمی منصوبوں،اب تک کی خدمات اور مستقبل کی منصوبہ بندی بارے آگاہ کیا۔
میاں اخلاق الرحمان اور میڈم سونیا گلزار نے اسکول کے وسیع و عریض رقبے پر زیر تعمیر عمارات،منصوبوں ،کلاس رومز،لائبریری،کمپیوٹرلیب،سلائی سنٹر،مسجد اوردیگر مقامات کا دورہ کرایا۔
یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد میں شامل سینئر صحافیوں،اینکرپرسنز اورکالم نگاروں نے سکول انتظامیہ اوربچوں سے خطاب بھی کیا،چیئرمین یوجے ایف پی برہان الدین،سینئر نائب صدر مناظرعلی،سیکرٹری جنرل و بانی یوجے ایف پی رضا محمداورانفارمیشن سیکرٹری سید شکیل گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکتاب اسکول اپنی نوعیت کا منفردمنصوبہ ہے اور انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہیلپ لائن صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سمیت دیگر مختلف شعبوں میں خدمات اور منصوبے یقینا قابل تعریف ہیں، ہیلپ لائن اور الکتاب اسکول کے سرکردہ رہنماؤں نے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان کے وفد کی جانب سے سکول کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی دیگر مںصوبوں کے دوروں کی دعوت بھی دی۔
یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان کے وفد میں شامل سینئر صحافیوں نے بھی ہیلپ لائن کے جاری منصوبوں کو اپنے قلم اور کیمرے سے اجاگر کرنے کاعزم ظاہر کیا۔
دورے کے اختتام پر ہیلپ لائن کی جانب سے وفد کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے بعد ہیلپ لائن اور الکتاب کے منصوبوں کی تفصیلات پر مبنی کتابیں اور لٹریچربھی فراہم کیا تاکہ اس کارخیر کو مزید جاننے میں آسانی ہو۔
