چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں سندھ کی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جب کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دیں گے۔
اجلاس میں سندھ اور بالخصوص کراچی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ عمران خان ضمنی انتخاب کے حوالے سے آج اہم فیصلے کریں گے۔
