Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سیاسی بنیادوں پرپولیس افسران کے تبادلوں سے متعلق کیس 23 فروری کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بنچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کیس بھی ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اوراطہرمن اللہ تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ

دوسری جانب پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے میں صدراسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شعیب شاہین نے اپنے کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائرکردی۔

درخواست میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ 90 روز میں الیکشن کے انعقاد کا معاملہ ازخودنوٹس لینے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا چکی ہے، درخواست گزار نے اسی نکتے پر عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

شعیب شاہین کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئینی درخواست ازخودنوٹس کیس کے ساتھ 20 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

احسن اقبال نے کیا کہا؟ تفصیل پڑھیے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version