Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں عوام کی چیخیں نکلی ہوئی ہیں، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کی چیخیں نکلی ہوئی ہیں۔

تفصیلات ے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں عوام کی چیخیں نکلی ہوئی ہیں، سندھ اسپتالوں میں عوام کو علاج نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، لاڑکانہ میں ایڈز ہوتے جارہے ہیں جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛پیپلز پارٹی والے 2 نمبر طریقے سے الیکشن لڑتے ہیں، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ نے ان کی کارکردگی بتائی ہے،147 ارب 564 کروڑ کا انہوں نے حساب ہی نہیں دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سارا پیسہ فراڈ کردیا ہے، پرکیورمنٹ میں سب سے زیادہ کام ہوتا ہے،21 ارب کی بے ضاطگیاں ہیں۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ134 ارب 27 کروڑ کی کرپشن ہوئی ،147 ارب کا سندھ کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا ہے جبکہ عوام کی چیخوں کے پیچھے بھی یہ لوگ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version