سعودی عرب کے یوم تاسیس پرمملکت میں مسلسل چار روز کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
مملکت میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے یوم تاسیس کی چھٹی کی تاریخ کو گوگل پر بہت زیادہ تلاش کیا گیا کیونکہ حکومت سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کی سالگرہ کے موقع پر سالانہ سرکاری چھٹیاں دیتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں یوم تاسیس قمری کلینڈر کے مطابق منایا جاتا ہے اور ہر سال اس کی تاریخ مختلف ہوتی ہے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ برس شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پہلی سعودی ریاست کی تاسیس کی یاد میں ہر سال 22 فروری کو یوم تاسیس پر سرکاری تعطیل ہوگی۔
اس سال یوم تاسیس 22 فروری 2023 کو ہو گا جو کہ 2 شعبان 1444 ہجری کی مناسبت سے ہو گا، جب کہ یومِ تاسیس کی دو روزہ تعطیلات کے ساتھ جو کہ بدھ اور جمعرات کو ہوں گی شہری جمعہ اور ہفتہ کی دو دیگر تعطیلات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔




















