وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو سے ٹیلیفونک ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام شعبوں میں کینیا کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کینیا میں قتل ہونے والے معروف پاکستانی صحافی مرحوم ارشد شریف کا معاملہ اٹھایا جبکہ وزیراعظم نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں کو اب تک فراہم کئے گئے تعاون پر کینیا کے صدر کا شکریہ ادا بھی کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مرحوم ارشد شریف کے کیس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکینیا کی جانب سے تحقیقات کے دوران مزید تعاون کی درخواست کی جس پر کینیا کے صدر نے وزیراعظم کو اس معاملے میں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
