Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو : فلائٹ کی تاخیر پر مسافروں نے عملے کے ساتھ کیا کیا؟

دہلی کی ایک فلائٹ کی تاخیر پر مسافروں نے عملے پر غصہ کی بوچھاڑ کر دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافروں کو فلائٹ کی تاخیر پر عملے سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر مسافر اس بات پر ہی بحث کرتے نظر آ رہے ہیں کہ جب فلائٹ صبح 8 بجے کی تھی تو دوپہر کے ڈیڑھ بج جانے کے باوجود فلائٹ کی کوئی خبر کیوں نہیں ہے۔

یادرہے کہ کچھ  دنوں سے دنیا بھر میں مسافروں کے خلل انگیز رویے میں اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر میں ایک امریکی خاتون کی کیبن کریو پر چیخنے اور ساتھی مسافروں پر پانی کی بوتل پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو نیویورک فلائٹ کی تھی۔

نیویورک فلائٹ میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین پر تنقیدی کمنٹس کیے گئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے کتے کو گود سے اتارنے کو کہا تو خاتون کو غصہ آ گیا لیکن جب فلائٹ میں موجود ایک مسافر خاتون نے خاتون کا مزاق اُڑایا تو انہوں نے بوتل ہی دے ماری۔

واضح رہے کہ فلائٹ کے عملے نے بتایا تھا کہ خاتون نے بہت بدتمزی کی تاہم ویڈیو میں سنا بھی جا سکتا ہے کہ چیختی ہوئی خاتون کو اپنے کتے کے ساتھ فلائٹ سے اُترنا کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں