Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 10 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت کی نئی داستاں رقم کر دی چھاپے کے نام پر 10 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر میں اسرائیلی فورسز نے چھاپے کے نام پر 10 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے رملہ کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک نام نہاد چھاپے کے دوران 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر میں اسرائیلی چھاپے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

وزارت نے کہا کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں کم از کم 50 زندہ گولہ بارود کا نشانہ بنے، اور چھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والوں کی تفصیل جاری کر دی ہے جس کے مطابق 72 سالہ عدنان صابے، 25 سالہ محمد خالد انبوسی، 33 سالہ تمر مناوی، 26 سالہ مصعب اویس، 24 سالہ حسان اسلم اور 23 سالہ محمد ابوبکر شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے نابلس میں درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور فوج کے خصوصی دستوں کے ہمراہ آج صبح 10 بجے وسیع پیمانے پر حملہ شروع کیا۔

فلسطینی سیاسی جماعتوں نے آج رملہ اور نابلس میں عام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اسرائیلی فوج کی چوکیوں کے قریب احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں 2023 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں