Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری جنگ ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل بھرو تحریک کے حوالے سے صدر پی ٹی آئی سندھ و سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے انہوں نے چار کارنامے انجام دیئے ہیں، پہلا انہوں نے اپنے تمام کیسز معاف کروائے ہیں، دوسرا انہوں نے مزید کرپشن کی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کوئی رہ تو نہیں گیا جو انکے خلاف نہ ہو جبکہ شہباز شریف کہتا ہے کوئی رہ تو نہیں گیا جو وزیر نہ بنا ہو ان کی کابینہ 100 ارکان سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا انہوں نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا، ان سے کوئی سوال کرے تو یہ جھوٹے مقدمات بنا کر جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

سابق وفاقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے شہباز گل، اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو بھی جیل میں ڈالا، یہ ریاستی مشینری استعمال کرکے لوگوں کو دھمکاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات ہیں، یہاں زرداری اور بلاول کو کچھ کہنے پر مقدمات بن جاتے ہیں اس لئے اب ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم خود جیل چلے جاتے ہیں

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اب جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا ہے، جیل بھرو تحریک سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری جنگ طاقت اور اقتدار کی نہیں ہے بلکہ ہماری جنگ ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ و سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے مزید کہا کہ ہم ان جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جبکہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے ملک بچ جائے گا تو یہ بھی کر کے دیکھ لیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version