Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی مشکلات کا احساس ہے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ایس ایل کے پریکٹس میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک حکام اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں۔

محسن نقوی نے حکام کو سنٹر پوائنٹ انڈر پاس کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ سنٹر پوائنٹ انڈر پاس کو دن رات کی محنت کے بعد 25 فروری سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں ، پی ایس ایل کے دوران سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version