ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 96 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 124 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 96 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 124 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 826 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی کے باوجود ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب چاندی کے دام 30 روپے کمی کے بعد 2120 روپے فی تولہ ہوگئے۔
