Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنرسندھ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، پاکستان کو مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجز، اور باہمی  دلچسپی  کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لئے وفاق کا تعاون اہم ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہمارا مقصد ہونا چاہیے، معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے  سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر سندھ کی پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کور درپیش معاشی چیلنجز، ان سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی  کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے اتحاد و اتفاق کا ہے، ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version