Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دو عدالتوں میں عمران خان کی طلبی پرپی ٹی آئی کی قیادت اور لیگل ٹیم کی مشاورت

ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کی دو عدالتوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی طلبی پرپی ٹی آئی کی سیاسی قیادت اور لیگل ٹیم کی مشاورت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنکنگ کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں طلبی کے معاملے پرتحریک انصاف کی سیاسی قیادت اور قانونی ٹیم کی مشاورت ہوئی ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں عدالتوں میں پیش ہونے پرغورکیا ہے۔

بنکنگ کورٹ اور سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کو 28 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ بنکنگ کورٹ میں عمران خان کو عبوری ضمانت کے لیے پیش ہونا ہے۔

بنکنگ کورٹ میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بنکنگ کورٹ آئے تو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھی پیش ہوسکتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم پیروی پرخارج کردی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد آئے تو واپس لاہورجانے کے بجائے بنی گالہ منتقل ہوسکتے ہیں۔

لاہورہائی کورٹ نے 20 فروری کو عمران خان کی 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، جسٹس باقر نجفی اور جسٹس سید شہبازعلی رضوی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version