Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن میڈیا سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، جمشید چیمہ

جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میڈیا سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جام پور میں 34 مقدمات درج کئے گئے ہیں، آج مسلم لیگ ن کے پولنگ اسٹیشنوں پر الو بول رہے ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میڈیا سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، آج صبح فارم 45 پر دستخط کروائے گئے ہیں،23 کروڑ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا تو حالات ٹھیک نہیں رہیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج جام پور میں عوامی مینڈیٹ پی ٹی آئی نے دیا ہے،2013 میں گن پوائنٹ پر مینڈیٹ چرایا گیا، اگر ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا تو قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version