Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مافیاز سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، عمران خان

 عمران خان نے کہا ہے کہ مافیاز سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تحریک انصاف لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداران نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، مافیاز سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version