Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی این اے 193ضمنی الیکشن میں کامیابی پر محسن لغاری کو مبارکباد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 193ضمنی الیکشن میں کامیابی پر محسن لغاری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری، نیوٹرلز اور ای سی پی کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینالغاری ، پی ٹی اآئی کے کارکنان اورNA-193کے ووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھےخدشہ ہےکہ اس سےپی ڈی ایم اور اس کے سرپرستوں پر مزیدخوف طاری ہوگا چنانچہ ایس سی کے ججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئے اس جذبے اور جنون سےتحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version