Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 812 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version