پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد
یونائیٹڈ کو 110 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 13.5 اوورز میں 90 رنز بنا آؤٹ ہو گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 23 اور ٹام کرن نے 10 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3 اور راشد خان اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ نے 20، فخر زمان نے 36، عبداللہ شفیق نے 45، سام بلنگز نے 33 رنز کی اننگ کھیلی۔
.@rashidkhan_19's helicopter shot takes flight in Lahore! 🚁
That travelled 9️⃣9️⃣ metres 🤯#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvIU pic.twitter.com/bclTlD4wh9
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2023
لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
Chopped on! And the middle pole is broken 😱
Tom Curran picks up a massive wicket.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvIU pic.twitter.com/wDceBGU2Sf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2023
اسکواڈز:
لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، سام بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان
اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، ریسی وان ڈیر ڈوسن، شاداب خان (کپتان) اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی، ذیشان ضمیر، ابرار احمد
