پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا ، پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں عہدیداروں نے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کو مزید بہتر بنانے کے لئے مریم نواز کو تجاویز پیش کیں جبکہ اجلاس میں یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا اور ونگ کو وسعت دینے پر مشاورت بھی کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقعے دیئے، مسلم لیگ (ن) نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیئے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے لائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور تعلیم کے موقعے دئیے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ بھی دیئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام شروع کیا، وزیراعظم شہبازشریف اس پروگرام کو مزید وسیع کرچکے ہیں۔
