رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کی سیشن عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
عمران خان کی سیشن عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور ایک دن میں چار چار دفعہ عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔یہ جتنا بھی زور لگائے عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے وہ ڈٹ کہ کھڑا ہے اور جلد سرخروح ہوگا-انشاءاللہ
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) February 28, 2023
اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور ایک دن میں چار چار دفعہ عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ جتنا بھی زور لگائے عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے وہ ڈٹ کہ کھڑا ہے اور جلد سرخروح ہوگا،انشاءاللہ۔
