آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بھی اظہار خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دونوں سربراہوں نے خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات
دوسری جانب جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد مرزا اور وزیر اعظم کے دوران ملکی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلح افواج سے متعلق معاملات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔
