Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پولینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیرخزانہ

 وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ پولینڈ کے سفیر کا خیر مقدم کیا۔

وزیرخزانہ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پولینڈ کی سرمایہ کاری کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر پولینڈ کے سفیرنے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش پر وزیر خزانہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔

پولینڈ سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات کے حامل ہیں اور انہیں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version