Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکمران اتحاد کے تین بڑوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

سابق صدر آصف علی زرادری نے الیکشن میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

حکومت میں شامل تینوں اتحادیوں کی جانب سے دونوں صوبوں میں انتخابات سے متعلق مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرادری نے الیکشن میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیدیا، وہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں انتخابات کروانے کے حامی ہیں۔ آصف زرداری نے رائے دی کہ الیکشن میں تاخیر صورتحال مزید پیچیدہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) ملکی معاشی صورتحال کے تناظر میں الیکشن میں التوا کی حامی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رائے دی کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر الیکشن دو سے چار ماہ تاخیر سے بھی ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات ایسے نہیں کہ الیکشن مہم چلا سکیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version