عدالتِ عالیہ پشاور نے پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کی منظوری کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی منظوری کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ دیا کہ تین ہائی کورٹس نے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو معطل کیا ہے، ضمنی انتخابات سے دیگر سیاسی پارٹیوں نے بائیکاٹ کیا ہے۔
ہائی کورٹ نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات شیڈول معطل کیا جاتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیاجاتا ہے، اسپیکر 7 مارچ تک تفصیلی جواب عدالت میں جمع کریں۔
پشاور کی عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
