ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کے دام 2140 روپے فی تولہ اور 1834 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔
