Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا، خفیہ آپریشن، ملکی تاریخ میں منشیات کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد

آسٹریلیا میں پولیس نے منشیات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ملک کی تاریخ میں پکڑی جانے والے سب سے بڑی مقدار ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلیا میں پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جس نے میکسیکن منشیات کے کارٹیل سے منسلک تقریبا 700 ملین ڈالرز کی کوکین کو ملک تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

یہ آسٹریلیا کی تاریخ میں منشیات کا سب سے بڑا ذخیرہ بتایا جاتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے ادارے نے اپنا اسٹنگ آپریشن گزشتہ سال نومبر میں شروع کیا تھا۔ جب نارکوٹکس افسران نے جنوبی امریکہ کے ساحل سے 2.4 ٹن منشیات پکڑی۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں