Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گرین کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے قائم عارضی بلوکھلی پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے ہزاروں خاندان ایک بار پھر کھلے آسمان تلے آ گئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے بلوکھلی کیمپ ضلع کاکس بازار کے ان 32 پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے جس میں 1.2 ملین سے زائد روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں۔

Fire destroys thousands of homes at Rohingya camp - World - DAWN.COM

فائر فائٹرز کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

کاکس بازار کے ایڈینشنل پولیس سپریٹنڈنٹ رفیق الاسلام نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آگ نے جنوبی بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع میں قائم کیمپ میں نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل ہے لیکن فی الحال جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Fire blazes through crowded Rohingya refugee camp in Bangladesh | Rohingya  News - أخبار اليوم

رفیق الاسلام نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور فائر فائٹرز، پولیس اور پناہ گزینوں کے امدادی محکموں کے اعلیٰ اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس کیمپ میں روہنگیا کے مسلمان رہائش پذیر تھے جنہوں نے 2017 میں میانمار افواج کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں پناہ لی تھی۔

بنگلہ دیش میں یو این ایچ سی آر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روہنگیا پناہ گزین رضاکار ایجنسی اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کا کام کر رہے ہیں اور آگ کے نتیجے میں متعدد پناہ گاہیں اور سہولیات تباہ ہو گئی ہیں۔

ڈھاکہ سے رپورٹ کرتے ہوئے غیر ملکی میڈیا کے نمائندے نے کہا کہ بلوخالی کیمپ کاکس بازار کے 32 کیمپوں میں سے ایک ہے جہاں 12 لاکھ سے زیادہ لوگ رہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں