بھارت میں ایک شخص کو سبزی میں تیار کیے گئے کھانوں کا آن لائن آرڈر دینا مہنگا پڑگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی فوڈ ڈلیوری کمپنی زوماٹو نے اان لائن میں ایسا کھانا بھیجا کے منگوانے والا دیکھتے ہی اگ بگولا ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کیے گئے ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی موجود ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبزی میں تیار کیے جانے والوں کھانو کے بجائے گوشت والے کھانوں کو ڈیئلیور کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے ک ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کی جانے والے کھانے کی تصویر پر متعدد تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
پراتیک نے اپنی ٹوئٹ میں ڈلیوری بوائے دپندر گوئل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا ڈنر کا پلان تو ہوا میں ہی رہ گیا، اب آپ پر ایک بریانی قرض ہے جو آپ کو گڑگاﺅں میں مجھ تک پہنچانی ہے۔
واضح رہے کہ اکثر آن لائن آرڈ کرنے پر ایسی واقعات پیش آ جاتے ہیں کہ آرڈرکچھ کیا اور موصول کچھ کیا۔
