وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نذیر تارڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ دیرینہ دوست کی حیثیت میں پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دیا ، معاشی استحکام میں مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، وزارت قانون و انصاف پاکستان اور وزارت انصاف یو اے ای کی طرف سےدونوں ممالک کے فائدے اور عوام کی سہولت کے لئے تعاون جاری رکھیں
ملاقات میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خطے میں امن وامان کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی پائیداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے اہم ہے۔
