Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی سات منزلہ عمارت میں دھماکہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک سات منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے باعث 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ڈھاکہ میں سات منزلہ عمارت میں دھماکہ کے باعث 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

سات منزلہ عمارت کی نچلی منزل میں سینیٹری مصنوعات کے متعدد اسٹورز قائم ہیں جبکہ اس سے ملحقہ عمارت میں نجی بینک کی ایک برانچ بھی واقع ہے۔

ڈھاکہ فائر سروس کنٹرول روم کے مطابق دھماکہ ہوتے ہی کئی فائر فائٹنگ یونٹس عمارت کی طرف روانہ کر دیئے تھے، ابتدائی طور پر دھماکہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، عمارت کے تہہ خانے میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریپڈ ایکشن بٹالین کا بم ڈسپوزل یونٹ عمارتوں کا معائنہ کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر جا رہا ہے۔

ڈی ایم سی ایچ پولیس چوکی جے سپیکٹر بچو میاں نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام افراد اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے بینک کے شیشے کی دیواریں ٹوٹ گئیں اور سڑک کے مخالف جانب کھڑی ایک بس کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں