Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا: شدید بارشوں کے بعد گندم کی ریکارڈ بمپر فصل

آسٹریلیا میں گزشتہ سال شدید موسلادھار بارشوں کے باوجود گندم کی ریکارڈ بمپر فصل تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کسانوں کی محنت رنگ لے آئی، اور ملک میں گزشتہ سال شدید بارشوں کے باوجود گندم کی ریکارڈ بمپر فصل تیار کر لی ہے۔

آسٹریلوی بیورو آف ایگریکلچرل اینڈ ریسورس اکنامکس کے مطابق رواں سال جون کے آختر تک زرعی برآمدات ریکارڈ 75 بلین ڈالرز تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی زرعی برآمد گندم سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔

میلبورن میں لا ٹروب انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ فوڈ کے ڈائریکٹر ٹونی بیکک نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم ناقابل یقین حد تک خوش قسمت رہے ہیں، پیداوار کی یہ اعلیٰ سطح یقیناً بارشوں کی وجہ سے ہے، بارشیں زیادہ ضرور تھیں مگر مناسب وقت پر ہوئیں۔”

ڈائریکٹر ٹونی بیکک نے مزید کہا کہ اگر بارشیں تاخیر کا شکار ہوتیں یا وقت پر نہ ہوتیں تو ہم ایک بڑی فصل سے محروم ہو سکتے تھے۔

جیرڈ گرین ویل نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہم گندم کی پیداوار ریکارڈ سطح پر دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں