Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کتے کی جان بچانے پر نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟ویڈیو وائرل

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔

اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی میں ایک خاتون تیز رفتارمیں گاڑی چلاتی ہوئی آ رہی ہے لیکن جیسے انہیں سامنے کتا آتا دکھتا تو وہ اسے بچانے کے لیے فوراً بریک لگا دیتی۔

خاتون کا بریک لگانا ہی تھا کہ ان کے پیچھے موٹر سائیکل سوار اتنی جلدی بریک نہ لگا سکا اور بُری طرح کا ر سے ٹکرا کر کار کے بونٹ پر آ پہنچا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں کتا تو بچا ہی لیک کار سے بُرح سے ٹکرانے والا نوجوان بھی بچ گیا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2022/04/339934/

اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ  کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا تھا جہاں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی تھی لیکن خوش قسمتی سے خاتون گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون اس حادثے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئیں تھیں۔

 

 

متعلقہ خبریں