Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید

لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن علی بلال عرف ضل شاہ شہید ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور آج پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

عمران خان کا پارٹی کارکن علی بلال کی شہاد ت پر ردعمل

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پارٹی کارکن علی بلال کی شہاد ت پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاں بحق کارکن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مکمل طور پر نہتے، جانثار اور پرجوش کارکن علی بلال کو پنجاب پولیس نےشہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے نہتےکارکنان کیساتھ ایسا وحشیانہ سلوک نہایت شرمناک ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اس وقت خون کے پیا سے مجرموں کے چنگل میں ہے۔ہم آئی جی ، سی سی پی او اور دیگر کیخلاف قتل کے مقدمات درج کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں علی بلال، جسے پیار سے ظلِّ شاہ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا ان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانے منتقلی کے دوران وہ زندہ تھا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چنانچہ اسے پولیس کی حراست میں قتل کیا گیا، موجودہ سرکار اور پنجاب پولیس ایسی وحشت اور کُشت و خون پر آمادہ ہیں۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ میری ملک بھر میں اپنے ضلعی صدور اور ذمہ داران کو ہدایت ہے کہ ہمارے شہید کارکن علی بلال کی غائبانہ نمازِ جنازہ کی ملک گیر سطح پر ادائیگی کا اہتمام کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version