سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی عدم سہولیات کے باعث کسی بھی مقدمے میں عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرالتوا مقدمات میں عدالتوں میں پیشی کے معاملے پر سینیٹر و پارٹی رہنما اعجاز چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں پر حکومت عمران خان کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی جس کے باعث وہ کسی مقدمے میں بھی عدالت نہیں جا سکتے۔
اعجاز چودھری نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست کی ہے، عمران خان قومی رہنما ہیں کوئی رسک نہیں لے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم نامہ معطل
