اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن روکنے کیلئے حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت نئی کراچی تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج، خرم شیر زمان ، سدرہ عمران سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی نئی کابینہ کو مبارکباد دیتا ہوں، نیا پاکستان بنانے کا خواب ہے مگر ضرورت ہے اب نیا کراچی بھی بنایا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے اشوز کو سب سے تحریک انصاف نے اجاگر کیا، تحریک انصاف کی تنظیم گراؤنڈ کی سطح پر بھرپور اپنی کارکردگی انجام دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ کی حکومت اس وقت ایف آئی آر موڈ پر ہے، الیکشن روکنے کیلئے حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے، پی ٹی آئی کی کراچی تنظیم عام انتخابات کی تیاری شروع کریں۔
