پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی حق نہیں کہ کسی بھی چینل کو یا ان کے مالک پر پابندی لگانے، سیاستدانوں کو تنقید برداشت کرنا ہوگا نا کہ چینل مالکان اور چینلز پر کیسز بنائے۔
ارباب عالمگیر نے کہا کہ بول نیوز اگر کسی پر تنقید کرتا ہے تو عوام کی فلاح کے لیے کرتا ہے، پاکستان کسی کے باپ کا ملک نہیں یہ سب کا ملک ہے اور شیعب شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، جس جہموریت میں تنقید نہیں ہوگی وہ جہموریت نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ بول کے کو چیئرمین کو انتقام کا نشانہ انتہائی غلط ہے، ایک سیاسی حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، سب سے زیادہ میڈیا کی تنقید پیپلز پارٹی نے برداشت کی ہے، سب سیاسی جماعتوں کو تنقید برداشت کرنا چاہیے نہ کہ انتقامی کارروائی کی جائے۔
ارباب عالمگیر نے مزید کہا کہ شعیب شیخ کی گرفتاری ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
