ایلون مسک کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی کاریں اب متحدہ عرب امارات میں بطور ٹیکسی استعمال کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ٹیسلا کمپنی کی ماحول دوست الیکٹرک کار کو بطور ٹیکسی ریاست میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کی کاروں کو یو اے ای میں بطور ٹیکسی سروس متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یو اے ای کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ریاست الیکٹرک اور ہائبرڈ کاریں متعارف کرانے کا مقصد ماحول کو کم سے کم آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔
آر ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں تمام ٹیکسیوں کا رنگ تبدیل کر کے سبز کیا جا رہا ہے۔
الیکٹرک کار کو بطور ٹیکسی استعمال کرنے کے حوالے سے عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن نے بھی ایک خیر مقدمی بیان میں کہا ہے یہ اقدام جدت کی طرف پہلا قدم ہے۔
اے ٹی ٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ سلطان ماجد حمد القاسمی نے کہا کہ الیکٹرک کار کا بطور ٹیکسی استعمال صارف کو پسند آئے گا، اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں ایک قابل قدر اضافہ بھی ہے۔




















