نواز شریف نے توشہ خانہ کی گھڑیاں نہ چھوڑیں، نواز شریف 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گھری 8 لاکھ میں گھر لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے توشہ خانہ کا 21 سال کا ریکارڈ عام کردیا، وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا۔
تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق سابق صدر مملکت پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نوازشریف، راجہ پرویز اشرف اور عمران خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرعارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔
