رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ (ن) پی پی 142 کے امیدوار چوہدری شہباز احمد چھینہ کی طر ف سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے ملک وقوم کو اندھیرے میں دھکیلا اور اب زمان پارک میں بیٹھ کر پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے مشکل حالات میں اپنی سیاست کی قربانی دیکر ریاست کو بچایا اور اب ملک میں استحکام لانے غربت مہنگائی کے خاتمہ اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے دن رات وزیراعظم کی قیادت میں محنت کررہے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد نظر آئیں گے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ 14 مارچ کو پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شیخوپورہ کے علاقہ فیض پور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی جن کی آمد پر نواز لیگ کے ہزاروں ورکرز ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔
اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عرفان ڈوگر،پیر سید اشرف رسول، میاں خالد محمود، حاجی طارق محمود ڈوگر، محمود الحق شاہین،سجاد حیدر گجر، جہانزیب خان، امجد نذیر بٹ، میاں محبوب احمد، شہزاد احمد ورک، سرفراز احمد چھینہ، کامران علی ورک، شیخ کاشف عارف، رائے عادل کھرل، محمد بلال علی ورک، میاں آصف شاہین ودیگرپارٹی رہنما اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
