Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس بھاری نفری کے ساتھ مال روڈ پہنچ گئی تاہم انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظرپولیس کی نفری زمان پارک میں موجود ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پرشیلنگ بھی کی گئی جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ گرفتار کرنے آنے والی پولیس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ اس دوران نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر پولیس پھتراؤ سے زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ تھام رکھا ہے۔

زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک لاہورمیں موجود ہیں، اس موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان بھی اپنے چیئرمین کی گرفتاری روکنے کے لیے زمان پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے کیا کہا؟

زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری کے لیے زمان پارک میں موجود ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان کوگرفتارکرنےآئےہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کوگرفتارکرکےکہاں لےکرجائیں گے؟ جس پرڈی آئی جی نے جواب دیا کہ گرفتارہونےدیں پھر اطلاع  دے دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائیں گے، قانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

فرخ حبیب ٹوئٹ

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹرپر زمان پارک کے راستے بند کرنے سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس نے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن پس پردہ ایسے حالات پیدا کروائے جارہے جہاں ان کی سیکیورٹی کمپرومائز کرواکردوبارہ قاتلانہ حملہ کروایا جائے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ F8 کچہری میں حاضری کسی death trap سے کم نہیں بار بار وارنٹس ایشو کروائے جارہے ہیں اور پولیس جیسے عملدرآمد کررہی وہ سب کو معلوم ہے۔

 پی ٹی آئی وکیل حسان نیازی کی گفتگو

پی ٹی آئی کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹائم مانگا ہے، خان صاحب رہائشگاہ پرموجود نہیں۔ رانا ثنا اللہ کا ایک ہی ایجنڈا اہے کہ انہوں نے کس طرح عمران خان کا قتل کرنا ہے۔

حسان نیازی نے کہا کہ ہم نے ڈی آئی جی کو بولا ہے کہ ہمیں ٹائم دیں اور جگہ بتائیں ہم وہی پہنچ جائیں گے، کورٹ جو تاریخ دے گی عمران خان پہنچ جائیں گے۔ زمان پارک کے باہر کارکن بہت ہیں، ہمیں خدشہ ہے پولیس والے لاشیں نہ گرائیں اور لڑائی نہ ہوجائے۔

شیخ رشید کی بول نیوز سے گفتگو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کےپاس اطلاع ہےکہ انہیں ماردیاجائےگا۔ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سے زیادہ خطرناک حالات دیکھ رہا ہوں۔ ہرادارہ اپنا کام کرے، وقت پر الیکشن کرائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version