Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالتی اور قانونی کارروائی کو روکنا جرم ہے، شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدالتی اور قانونی کارروائی کو روکنا جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عدالتی حکم پرعملدرآمد کیلئے پولیس پہنچتی ہے تو تحریک انتشار کی ڈنڈا بردار فورس نکل آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی میں مداخلت اور پولیس پر پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں، مفرور خان کو پولیس سے بچانے کیلئے ٹائیگر فورس کو آگے کیا جاتا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں کس لاقانونیت کی بنیاد رکھ رہے، عدالتی اور قانونی کارروائی کو روکنا بھی جرم ہے،کارکنان کو پولیس کے خلاف اکسانے سے بہتر ہےعمران خان باعزت طریقے سے کارروائی کا سامنا کریں۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہ عدالت کا احترام کرتے ہیں نا قانون کا،عمران خان خود کو عدالت اور قانون سے بالا سمجھنا بند کریں اور عام شہری کی طرح قانون کا سامنا کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version