Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی کوریا کے بین البراعظمی میزائل کی رینج 15 ہزار کلومیٹر تھی، جاپان

جاپان نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے چند روز قبل کیے جانے والے میزائل کی رینج ممکنہ طور پر 15 ہزار کلو میٹر تھی۔

جاپانی میڈیا نے وزارت دفاع کے حوالے سے کہا کہ جمعرات کو شمالی کوریا کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا تھا، جو مبینہ طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تھا، جس کی رینج ممکنہ طور پر 15 ہزار کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا 15 ہزار کلومیٹر تک سفر کرنے والا بیلسٹک میزائل امریکہ کہ مرکزی سرزمین کے ہر علاقے تک پہنچ سکتا ہے۔

جاپانی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے داغا گیا تھا، اور میزائل نے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر 70 منٹ تک پرواز کی اور اس دوران تقریباً 1 ہزار کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔

جاپانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل دراصل ایک لافٹڈ کہلانے والا میزائل تھا۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس میزائل نے ہوکائیدو مین اوشیما جزیرے سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ڈیڑھ گھنٹے کے بعد بحیرہ جاپان میں اپنے ہدف پر کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ عالمی برادری کو اس میزائل کے تجربے کی سب سے پہلے خبر جنوبی کوریا نے دی تھی، جس کے فوری بعد جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔

جنوبی کوریا کے صدر یُون سُون نیئول نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیر کو امریکہ کے ساتھ شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ 12 واں موقع ہے جب شمالی کوریا نے کم از کم 5 ہزار کلومیٹر یا اس سے زائڈ کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version