Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی عدالت نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں، جس میں بچوں کی غیر قانونی ملک بدری بھی شامل ہے۔

روس نے بارہا اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین میں مظالم کا ارتکاب کیا ہے۔

عالمی فوجداری عدالت نے روس کے کمشنر برائے بچوں کے حقوق کے لیے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کے فیصلے کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔

روس نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے اتحادیوں کی طرف سے یوکرین کو دیئے گئے کسی بھی لڑاکا طیارے کو تباہ کر دے گا جب کہ دونوں ممالک نے طیاروں کا وعدہ کیا تھا۔

دریں اثنا، فن لینڈ کی نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی کوشش کو بالآخر ترکی کے صدر کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں