حماد اظہر نے کہا ہے کہ ضمانت ملنے کے باوجود مجھے گرفتار کرنے کا پورا بندوبست تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دہشت گردی عدالت کے باہر آج مجھے ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے کا پورا بندوبست تھا، گیٹ کے دونوں اطراف پولیس کی بڑی تعداد میں نفری تھی۔
دہشت گردی عدالت کے باہر آج مجھے ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے کا پورا بندوبست تھا۔ گیٹ کے دونوں اطراف پولیس کی بڑی تعداد میں نفری تھی۔ آنسو گیس کے شیل پھینکنے والا دستہ بھی جمع تھا۔ لاٹھی چارج اور باڈی آرمر والے اہلکار بھی تھے۔۔لہازا ہم دوسرے گیٹ سے نکل گئے اور لذیذ ناشتہ کیا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 20, 2023
حماد اظہر نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل پھینکنے والا دستہ بھی جمع تھا، لاٹھی چارج اور باڈی آرمر والے اہلکار بھی تھے لہذا ہم دوسرے گیٹ سے نکل گئے اور لذیذ ناشتہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ ناشتے میں اسلام آباد کے مشہور و معروف چیمہ اینڈ چھٹہ کے سری پائے اور لسی پی، کمنٹ میں سب لوگ ناشتے کا بہت پوچھ رہیں ہیں اس لئے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔
ناشتے میں اسلام آباد کے مشہور و معروف چیمہ اینڈ چھٹہ کے سری پائے اور لسی پی۔
کمنٹ میی سب لوگ ناشتے کا بہت پوچھ رہیں ہیں اس لئے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 20, 2023
