Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی ایشیائی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان جمعہ کو ہو گا

بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں  آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا دونوں ممالک میں ماہ صیام کا آغاز جمعہ 24 مارچ سے ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ مذہبی جماعت جمعیت علمائے ہند نے اپنے ایک اعلان میں کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے دونوں ممالک میں پہلا روزہ 24 مارچ 2023 بروز جمعہ کو ہو گا۔

بنگلہ دیش میں بھی سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند نظر آنے کی شہادتوں کا انتظار کیا گیا مگر وہاں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

آج جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت افغانستان سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے تھے، مگر چاند کی شہادتیں موصول نہ ہوئیں۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک سعودی عرب، قطر، کویت، عراق اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا گیا تھا مگر چاند نظر نہیں آیا۔

خلیجی ممالک میں آج تراویح کی نماز ادا کی جائے گی اور کل پہلا روزہ ہو گا.

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version