سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنے مفادات کیلئے عوام سے جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ المیہ پاکستان میں جنم لے رہا ہے، ہماری پولیس اور رینجرز کو اپنے ہی شہریوں کیخلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔
یہ وہ المیہ ہے جو پاکستان میں جنم لے رہا ہے۔ہماری پولیس اور رینجرز کو اپنے ہی شہریوں کیخلاف وہ لوگ کھڑا کر رہے ہیں جو اپنے مفادات کیلئے عام پاکستانیوں سے جانوروں کا سا سلوک کرتے ہوئے انہیں قوت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے اپنی مرضی کی ڈگر پر چلانا چاہتے ہیں۔ pic.twitter.com/r6AePzbzrq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے مفادات کیلئے عام پاکستانیوں سے جانوروں کا سا سلوک کرتے ہیں، عوام کو قوت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے اپنی مرضی کی ڈگر پر چلانا چاہتے ہیں۔
