Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ریلوے زمین جو ن لیگی حکومت 2017 میں بذریعہ اوپن ٹینڈر لیز ہوئی اس وقت نہ MNA تھا نہ ہی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ دستاویزی ثبوت ٹویٹ کررہا ہوں لیکن پھر بھی دو محکمہFIA اور اینٹی کرپشن انتقامی کارروائی کررہے ہے، جو مرضی کرلو عمران خان کیساتھ کھڑے اور حق سچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ بار،لاہور ہائیکورٹ بار سمیت ملک بھر کی بارز کو آئین کی بالادستی اور قانون کی حاکمیت کی تحریک چلانی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے90روز میں آئین کے مطابق انتخابات کےفیصلہ کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، یہ وقت ہے کہ ہم سب سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہو اور آئین پر عملدرآمد کروائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version