Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لندن، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے یوم پاکستان پر اپنا ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو اپنے ایک خصوصی پیغام میں مبارکباد دی ہے۔

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے صدر پاکستان عارف علوی کو بھی مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں بادشاہ چارلس نے 2006 کے دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی مجھے آج تک یاد ہے۔

بادشاہ چارلس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، امن، ترقی اور جمہوریت کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version